بیجنگ ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے پُراسرار کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 25 ہوگئی ہے جس نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی فکرمند کردیا ہے خصوصی طور پر وہ ممالک جوچین کے پڑوس میں واقع ہیں۔ دوسری طرف متاثرہ افراد کی تعداد 830 بتائی گئی ہے۔ چین کی محکمہ صحت کے حکام نے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ صورتحال اس وقت کافی تشویشناک ہے کیونکہ 25 افراد کی ہلاکت کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا نمونیا ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلتا ہے اور مریض کو سانس لینے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔