٭٭ ایران نے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے 5 بلین امریکی ڈالر کا ایمرجنسی قرض دینے کی درخواست کی ہے ۔ ایران کے سنٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر حمایتی نے کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے سربراہ کرسٹیلینا جورجیو کو مکتوب لکھ کر قرض کی درخواست کی ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایران نے 1962 ء کے بعد آئی ایم ایف سے قرض کی خواہش کی ہے ۔ ایران میں اب تک 429 اموات ہوئی ہیں اور 10 ہزار کیس سامنے آئے ہیں ۔