کورونا وائرس وبا میں بتدریج کمی :چین

   

بیجنگ ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کی انتہا گزر چکی ہے اور اب اس میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ یہ وائرس پہلی مرتبہ چینی شہر ووہان میں سامنے آیا تھا۔ چین میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی چار ہزار کے قریب ہے۔ تاہم اب وہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔