کورونا وائرس پھیلانے مسلمانوں کے خلاف شرانگیز مہم ناکام

   

Ferty9 Clinic

بی بی سی نیوز ‘ کوئنٹ ‘ آلٹ نیوز‘ انڈین ایکسپریس کی جانب سے حقائق کی جانچ اور وضاحت

حیدرآباد۔5اپریل(سیاست نیوز) ملک میں مسلمانوں کو بدنام کرتے ہوئے انہیں ہندستان میں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار قرار دینے کی کوششیں اب ناکام ہونے لگی ہیں کیونکہ آلٹ نیوز ‘ ,بی بی سی ‘ کوئنٹ اور انڈین ایکسپریس جیسے اداروں کی جانب سے ان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور خبروں کی تحقیق کے بعد انہیں بے بنیاد اور غلط قراردیا جانے لگا ہے جو مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے چلائی جا رہی ہیں اور کہا جار ہاہے کہ مسلمانوں نے عمداً ہندستان میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی ہر خبر درست نہیں ہوتی اسی لئے ان خبروں کی حقائق جاننے کیلئے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے ان ویڈیواور خبروں کی تحقیق کا عمل شروع کیا گیا اسی دوران ریاستی وزرائے اعلی کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی پروپگنڈہ چلائے جانے پر سخت کاروائی کا انتباہ دیئے جانے کے دوران ان ویڈیوکے پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی اور اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے‘مرکز حضرت نظام الدین میں عمداً چھنکنے اور کھانسنے کے دعوے کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ویڈیو درست نہیں ہے اور یہ دعوے غلط ہیں۔کئی سوشل میڈیا گروپس میں منافرت پھیلانے والے ان ویڈیو کو اس طرح سے پیش کیا گیا ہے کہ مسلمانوں نے جان بوجھ کر کورونا وائرس کو پھیلانے کی کوشش کی ہے لیکن ان ویڈیو کے حقائق کی جانچ کرنے والے سرکردہ ذرائع ابلاغ اداروں نے حقائق کو منظر عام لاتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ جو ویڈیو چلائے جا رہے ہیں وہ فرضی ہیں یا قدیم ویڈیو ہیں جنہیںاب وائرل کرتے ہوئے منافرت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایک ویڈیو جس میں اجتماعی صوفی ذکر و سلوک کی مجلس چل رہی ہے اس ویڈیو کے متعلق لوجیکل انڈین نے وضاحت کی کہ اس ویڈیو کا نہ مرکز سے تعلق ہے اور نہ ہی کورونا وائرس سے اس ویڈیو کا تعلق ہے بلکہ یہ ویڈیو صوفی ذکر و سلوک کی ہے۔ایک اور ویڈیو جس میں بوہرہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو برتنوں کو چاٹتے ہوئے دیکھا جا رہاہے اس ویڈیوکو بھی مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہاہے لیکن جریدے نے اس کی تحقیق کے بعد یہ واضح کردیا کہ اس ویڈیو کا کوئی تعلق تبلیغی جماعت یا کورونا وائرس سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک انتہائی قدیم ویڈیو ہے۔اسی طرح کوائنٹ نے ایک ایسے ویڈیو کی حقیقت کا پردہ فاش کیا جس ویڈیو نے ایک ٹھیلہ بنڈی راں کے کورونا ٹسٹ کے لئے انتظامیہ کو مجبور کردیا۔

عادل آباد میں آنکھوں کا ڈاکٹر قرنطینہ میں
حیدرآباد ۔5 ؍ اپریل ( پی ٹی آئی) تبلیغی جماعت کے دہلی میں گذشتہ ماہ منعقدہ اجتماع کی تیاریوں کے ضمن میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کرنے والے آنکھوں کے ایک ڈاکٹر کو سرکاری دواخانہ میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ عادل آباد راجیو گاندھی انسٹی آف میڈیکل سائیسنس میں علاج کیا جا رہا ہے ۔