کورونا وائرس کے پھوٹ پڑنے کے درمیان جرائم کی شرح میں کمی

   

حیدرآباد ۔/20 مارچ (سیاست نیوز) کورونا وائرس کے پھوٹ پڑنے کے درمیان شہر میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق مارچ میں گزشتہ چند ہفتوں سے جرائم کی شرح میں کمی ہورہی ہے ۔ اس وباء کے پھوٹ پڑنے کی وجہ ٹرانسپورٹ سرویسیس متاثر ہوئی ہیں اور بین ریاستی مجرمین رک گئے ہیں ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں حیدرآباد اور اضلاع میں کوئی بڑا جرم نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجرمین بھی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس وائرس کے انفیکشن ہونے سے فکر مند ہیں ۔ تاہم سائبر جرائم اب بھی ہورہے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کیلئے اس بحران کے وقت جبکہ عوام خوفزدہ اور پریشان ہیں ۔ انہیں نشانہ بنانا اور رقم لوٹنا آسان ہوگیا ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ کسی کو نشانہ بناکر رقم حاصل کرنے کیلئے کس طرح اور کیا بات کرنا ہوتا ہے ۔