کورونا کی دوسری لہر کا شرح ترقی پر اثر نہیں پڑے گا : آر بی آئی

   

ممبئی : گورنر ریزرو بینک شکتی کانت داس نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ کوروناوائرس کے انفیکشن دوبارہ بڑھنے کے باوجود معاشی بحالی پر اثر نہیں پڑے گا اور آنے والے مالی سال کیلئے آر بی آئی کی جانب سے 10.5 فیصد شرح ترقی کی حالیہ پیش قیاسی برقرار ہے۔ گورنر آر بی آئی کا یہ تیقن نئے کوویڈ۔19 انفیکشن کے درمیان اہمیت کا حامل ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے نتیجہ میں ملک کے کئی شہروں میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جاچکا ہے۔ اس کے باوجود گورنر کا کہنا ہیکہ معاشی سرگرمی کا احیاء بلارکاوٹ جاری رہنا چاہئے اور انہیں اس سلسلہ میں کوئی اندیشے نہیں ہے۔