کورونا کیسیز میں اضافہ عمان میں پھر کرفیونافذ

   

مسقط :عمان میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر دو ہفتے کے لیے ایک بار پھر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خبروں کے مطابق 11 سے 24 اکتوبر تک دکانیں اور عوامی مقامات رات آٹھ سے صبح پانچ بجے تک بند رہیں گے۔کورونا وائرس کے حوالے سے انچارج سپریم کونسل نے کہا کہ عمان میں ساحلی مقامات بھی تا حکم ثانی بند رہیں گے۔کونسل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں اضافے کے باعث شہریوں اور غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے دوبارہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کونسل نے شہریوں سے کہا کہ وہ نئے ایس اوپیز کی پابندی کریں۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے نام میڈیا میں مشتہر کیے جائیں گے۔عمان میں ایک ماہ کے دوران یومیہ 700 نئے کیسز سامنے آئے، اور متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے