حیدرآباد 4 مئی ( سیاست نیو ز) تلنگانہ میں کورونا کے آج پیر کو صرف 3 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح اب تک ریاست میں جمہ متاثرین کی تعداد 1085 ہوگئی ہے ۔ آج 40 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج بھی کردیا گیا اور آج کسی کے فوت ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ آج تین نئے مریضوں کے بعد ریاست میں جملہ 471 ایکٹیو کورونا کیس ہیں جبکہ اب تک 585 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ آج جو تین کیس سامنے آئے ہیں ان تینوں کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے بتایا گیا ہے ۔
