لندن ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن آج وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر بات چیت کی اور مہلک کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے شہر ووہان سے ڈسمبر میں پھیلی اس وبا سے تاحال 4600 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ متاثر ہیں۔ کوروناوائرس کی وباء 118 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ ڈاوننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں قائدین نے مربوط بین الاقوامی کوششوں پر بات چیت کی۔