کوروناوائرس:اذان میں ”الصلوۃ فی بیوتکم“ کااضافہ، کویت میں نمازیں گھروں میں اداکرنے اذان میں اپیل

,

   

کویت سٹی: کوروناوائرس کے سبب کویت میں 80 افراد متاثر ہونے کے بعد کویت میں نمازیں گھروں میں ادا کرنے اذان میں درخواست کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کویت کی ایک مسجدمیں نماز سے قبل دی جانے والی اذان میں ایک جملہ کا اضافہ کیاگیاجس میں کہا جارہا ہے کہ ”الصلوۃ فی بیوتکم“ یعنی نماز گھر میں ادا کریں۔ کویت انتظامیہ نے عارضی طور پ مساجد کو بند کردیا ہے۔ مساجد میں صرف اذانیں ہورہی ہیں اور اذان میں مذکورہ کلمات کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

YouTube video

کویت کے اوقاف اینڈ اسلامک افیر کے وزیر نے جمعہ کو اعلان کیا کہ کویت سٹی میں پنج گانہ نمازوں کو عارضی طورپر منسوخ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کویت سٹی میں تعلیمی ادارے، ہوٹلس، دفاتر اور دیگر عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔