واشنگٹن، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں میری لینڈ اور اوہائیو صوبے نے کوروناوائر س کی وبا کی روک تھام کے لئے اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اوہائیو کے گورنر مائیک ڈیون نے ایک بیان میں کہا کہ 16 مارچ پیر سے تین اپریل تک سبھی اسکول بند رہیں گے ۔ مسٹر ڈیون نے کہا کہ یہ حکامات سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کے لئے ہیں ۔ اسی طرح میری لینڈ میں بھی دو ہفتے کے لئے کلاسیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ کیرن سالمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 16 مارچ سے جمعہ 27 مارچ تک میری لینڈ کے تمام سرکاری سکول بند رہیں گے ۔میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے کہا کہ صوبے کے تمام پرائیوٹ اسکول مناسب قدم اٹھائیں اور اس مدت کے دوران تمام اسکولوں کو بند رکھے ۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 38 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 1400 افراد اس سے متاثر ہیں ۔
ارجنٹینا میں کوروناوائرس کے 10 معاملات کی تصدیق
بیونس آئرس، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا میں کوروناوائرس کے 10 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ قومی وزارت صحت نے جمعہ کو کہا کہ دارالحکومت بیونس آئرس، چاکو، قرطبہ اور انٹرے ریوس میں کورونا وائرس کے 10 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ اس میں سے سات معاملات کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کا سفر کرنے سے منسلک ہیں، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ قریبی رابطے کی وجہ سے تین افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ اسی کے ساتھ ملک میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے ۔ ارجنٹینا نے کوروناوائرس سے متاثر تمام یورپی ملک، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، جنوبی کوریا، جاپان، چین اور ایران سے آنے والے لوگوں کو الگ رکھنے کے اقدامات بھی کئے ہوئے ہیں ۔ کوروناوائرس کی وبا پہلی بار دسمبر کے اواخر میں چین کے صوبہ ہوبئی کے ووہان سے شروع ہوئی اور دنیا بھر میں پھیل گئی ہے ۔ اس سے 4700 سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے اور 127000 اس سے زائد افراد متاثر ہیں۔ اور 68000 افراد کو بچایا گیا ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت نے بدھ کو اسے وبا قرار دیا تھا ۔