کورٹلہ کی عوام کا کے سی آر پر اعتبار

   

چیف منسٹر امدادی فنڈس کی تقسیم، رکن اسمبلی کے سنجے کا خطاب
کورٹلہ ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکنٹلہ سنجے رکن اسمبلی کورٹلہ نے کورٹلہ کے ٹاؤن کے ایم ایل اے کیمپ آفس میں بروز منگل کورٹلہ منڈل کورٹلہ ٹاؤن کے متعلق 3.525,500 مالیت کے 110 چیف منسٹر ریلیف فنڈس استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے۔ انہوں نے اس موقع پر تقریر میں کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی عوام نے کے سی آر حکومت پر اعتبار کرتے ہوئے انہیں رکن اسمبلی کورٹلہ منتخب کئے۔ دوسری جانب دکھ اس بات کا ہے کہ ریاستی عوام نے کانگریس کے جھوٹے وعدوں پر اعتبار کرتے ہوئے کانگریس کو اقتدار میں لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جس نے وظیفہ کی رقم دو ہزار سے بڑھاکر چار ہزار کرنے کا وعدہ کیا، کسانوں کو کے سی آر جو دس ہزار روپے دے رہے تھے کانگریس نے پندرہ ہزار دینے کا وعدہ کیا تھا اس وعدے پر اعتبار کرتے ہوئے کسانوں نے ووٹ دیا لیکن کانگریس حکومت نے اس وعدہ کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے حیدرآباد کے حالات بہت ہی خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں فخر سے یہ بات کہتے ہیں کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی عوام نے کے سی آر پر اعتبار کرتے ہوئے انہیں رکن اسمبلی کورٹلہ منتخب کیا۔ اس اجلاس میں صدر منڈل بی آر ایس ڈی راجیش، بی آر ایس قائدین بھٹو سنیل، سید فہیم، محمد محسن کونسلرس مجلس بلدیہ کورٹلہ مظفر احمد سجو، محمد رفیع الدین کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔