اجزا: قیمہ 250 گرام ،چاول اُبال لیں 250 گرام، پیاز باریک سلائس کاٹ لیں ایک عدد، ٹماٹر سلائس کاٹ لیں ایک عدد، ہری مرچیں 2تا3 عدد، پودینے کے پتے گارنش کیلئے، لہسن، ادرک پیسٹ دو چمچہ، لونگ 8تا10 عدد، ثابت سیاہ مرچیں 8تا10 عدد، چھوٹی الائچی 4تا6 عدد، دار چینی دو ٹکڑے، تیزپات ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، دہی 1/4 کپ، تیل حسب ضرورت، زرد رنگ حسب ضرورت
ترکیب:چوپر میں قیمہ، نمک اور ہری مرچیں ڈال کر باریک پیس لیں اور اس آمیزے کے چھوٹے چھوٹے گول کوفتے بنا لیں۔سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں۔اس میں لہسن ادرک پیسٹ، لونگ، سیاہ مرچیں، چھوٹی الائچی، دار چینی، تیزپات، نمک اور دہی ڈال کر بھونیں۔اس کے بعد کوفتے ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر پکائیں اتنا پکائیں (چمچہ نہیں چلانا ہے ورنہ کوفتے ٹوٹ جائیں گے) کہ کوفتے گل جائیں۔کوفتوں کے آمیزے کے اوپر چاول پھیلا دیں اور اس پر زردے کا رنگ تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں مزیدار کوفتہ بریانی تیار ہے۔سرونگ ڈش میں نکال کر پودینے کے پتے سے گارنش کر کے سرو کریں۔