کونو نیشنل پارک میں بارہ جنوبی افریقی چیتے لائے گئے

   

شیوپور : مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع کے کونا نیشنل پارک میں آج 12 جنوبی افریقی چیتوں کو لایا گیا۔ اس تاریخی موقع پر مرکزی وزیر جنگلات بھوپیندر یادو اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان موجود تھے ۔ ان بارہ چیتوں کے ساتھ اب کونو میں چیتوں کی کل تعداد بیس ہو گئی ہے ۔قبل ازیں ان چیتوں کو ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے جنوبی افریقہ سے گوالیار لایا گیا تھا۔ وہاں طبی معائنے کے بعد انہیں ایئر فورس کے خصوصی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیوپور کے کونو نیشنل پارک لایا گیا۔