کوویڈ ختم ہونے کے قریب ہے، لیکن اومیکرون برقرار ہے: ڈبلیو ایچ او

   

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اگرچہ دنیا کوویڈ-19 وبائی بیماری کے ہنگامی مرحلے کو ختم کرنے کے قریب ہے، لیکن اومیکرون اب بھی بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ٹیڈروس ادنوم گیبریئس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا، “ہم اعلان کرنے کے کافی قریب ہیں کہ وبائی مرض کا ہنگامی مرحلہ ختم ہو گیا ہے ،ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق پانچ ہفتوں سے ہفتہ وار اموات کی تعداد میں معمولی کمی آئی ہے، لیکن گزشتہ ہفتے کووڈ سے 8500 سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوئی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کا اندازہ ہے کہ ویکسینیشن کی وجہ سے دنیا کی کم از کم 90 فیصد آبادی SARS-CoV-2 سے محفوظ ہے۔