ممبئی: کوروناو ائرس کا مثبت معاملہ سامنے آنے پر بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ کی بلڈنگ کو مہر بند کرتے ہوئے اسے کنٹینٹمنٹ زون میں تبدیل کردیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلڈنگ کے ایک رہائشی کو کوویڈ۔ 19 مثبت ثابت ہونے کے بعد 8جون کو یہ کارروائی کی گئی ہے۔ پوری بلڈنگ کو جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
اداکارہ ملائکہ اروڑہ لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی گھر میں اپنے بیٹے ارحان اور اپنے ایک کتے کے ساتھ کورنٹائن ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے سوشیل میڈیا سے ربط میں ہیں اور اپنی سرگرمیوں سے واقف کرواتی رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ ملائکہ اروڑہ بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی بیوی تھی۔ اب دو نوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔