حیدرآباد۔ 9اپریل (یواین آئی) 18 سال سے زائد عمر والوں کیلئے احتیاطی ڈوزکی دستیابی کے ایک دن پہلے بھارت بائیوٹیک اور سیرم انسٹی ٹیوٹ نے کوویکسن اور کووی شیلڈ کی قیمتوں پر نظرثانی کافیصلہ کیا ہے ۔ ۔بی بی آئی ایل نے کوویکسن کی قیمت فی ڈوز1200سے فی ڈوز 225روپے کردیا ہے جبکہ ایس آئی آئی نے کووی شیلڈ کی قیمت 600روپئے سے گھٹا کر 225روپئے فی ڈوز کردی ہے ۔ بی بی آئی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر سچرا ایلا نے کہا ہم تمام بالغوں کے لئے احتیاطی ڈوز کی دستیابی کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔