کوٹہ کنڈہ کو منڈل کا درجہ دینے کا مطالبہ، اے او کلکٹر کو یادداشت

   

نارائن پیٹ۔ 3 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے موضع کو ٹہ کنڈہ کو منڈل کادرجہ دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے ،موضع کی عوام نے ٹی آر ایس حکومت کے دوران گاؤں کے مرکزی مقام پر کئی دنوں تک اس مطالبہ کو لے کر غیر معینہ بھوک ہڑتال بھی کی تھی جس کی تمام اپوزیشن پارٹیوں بشمول کانگریس پارٹی نے کھل کر تائید کی تھی اور اسمبلی انتخابات کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نارائن پیٹ میں ایک انتخابی جلسہ عام میں موضع کوٹہ کونڈہ کے علاوہ گارلہ پہاڑ اور کانکرتی کو بھی منڈل کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا ، سی پی ایم کے ضلع سکریٹری گروپ ممبران گوپال، بال رام، انجلیا گوڈ اور سی پی ایم کے ضلعی قائدین بالپا، کاسپا نے نارائن پیٹ کے ضلع کلکٹر کے اے او شریمتی جیاسودھا کو کوٹاکونڈہ گاؤں کو منڈل مرکز قرار دینے کے لیے ایک عرضی پیش کی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کانگریس قائدین سابق صدر ضلع کانگریس شیوکمار ریڈی نے منڈل سادھنا سمیتی کی اس وقت کی تحریک میں حصہ لیا تھا۔ ہماری ریاست کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی جو عوامی نظم و نسق کا مطالبہ کرتے ہیں، ان سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ کوٹاکونڈہ اور گارلہ پہاڑ اور کاکرتی کو عوام کی خواہشات کے مطابق منڈل مراکز قرار دیا جائے۔سی پی ایم قائدین گووندو، سیتا سدرشن اور وینکٹیش وناتھی ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے پروگرام میں اپنا کردار پیش کیا۔