کوہیر میونسپل میں آج کوئی بھی پرچہ نامزدگی کا ادخال نہیں

   

پرچہ نامزدگی کیلئے درکار دستاویزات کی اجرائی کیلئے عملہ کی کمی ، امیدواروں کو دشواریاں

کوہیر۔ 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر میونسپل میں بلدی انتخابات میں آج پارچہ نامزدگی کے پہلے دن کسی بھی سیاسی جماعت اور نہ ہی آزاد امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کوہیر میونسپل میں عملہ کی کمی کے باعث پارچہ نامزدگی کیلئے درکار دستاویزات تیار کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑہا ہے جس میں امکنہ کے ٹیکس بل اور بلوں کی ادائیگی کرنے تک دفتر میں موجود ہے جبکہ انتخابات میں امکنہ اور نلوں کے جملہ باقی رقومات ادا کرنا ضروری ہے۔ یہاں کوئی ٹیکس ادا کرنے کیلئے دفتر سے رجوع ہورہے ہیں لیکن یہاں پر کوئی سرکاری عہدیدار نہ ہونے سے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے کوہیر جونیر کالج میں 6 کاؤنٹرس لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر دیوجا نائیک آر ڈی او نظیرآباد ڈیویژن اور ڈی ایس پی سعیدہ نائیک تحصیلدار سپریہ، سرکل انسپکٹر پولیس اور کمشنر بلدیہ شیوا لنگم ظہیرآباد، وینکٹ ریڈی، ایم پی او سب انسپکٹر پولیس کوہیر ٹی سریش نے پرچہ نامزدگی کاؤنٹرس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آر ڈی او اور ڈی ایس پی نے بتایا کہ بلدی انتخابات کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ بلدیہ کے انتخابات میں عوام اور سیاسی قائدین سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران بڑے بڑے گروپوں کی شکل میں نہ آئیں۔ امیدوار کے ساتھ دو افراد کو اندر جانے کی اجازت رہے گی۔ انتخابات پرامن ماحول میں انجام دیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کوئی انتخابات میں ذات پات کرتے ہوئے پکڑے جانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انتخابات کیلئے حیدرآباد اور دیگر علاقوں سے زائد پولیس فورس کو طلب کرلیا گیا ہے اور اس کے علاوہ محکمہ جنگلات اور آبکاری کے عہدیداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے۔ انتخابی تشہیر کے دوران باجے، ڈی جے، آتش بازی وغیرہ کی اجازت نہیں رہے گی۔ انتخابی تشہیر کیلئے آٹو، موٹر، کاریں وغیرہ کا استعمال کرنا ہو تو پہلے اجازت نامہ حاصل کرنے ہوگا۔