ایک طرف دہلی شراب اسکام میں ملوث ہونے کی تردید ، دوسری طرف احتیاطی تدابیر
حیدرآباد ۔ 21 نومبر ( سیاست نیوز) دہلی شراب اسکام میں ملوث ہونے کی تردید کرنے والی چیف منسٹر کی دختر ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا نے دہلی میں وکلا کی ایک ٹیم سے ملاقات کی ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اگر انہیں سی بی آئی یا ای ڈی کی جانب سے نوٹس وصول ہوتی ہے تو کس طرح سے اس کا سامنا کیا جائے ۔اس پر تبادلہ خیال کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ اتوار کو کویتا دہلی پہنچی تغلق روڈ پر واقع اپنے والد چیف منسٹر کے سی آر کی قیام گاہ پر ماہرین قانون سے ملاقات کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ دہلی شراب اسکام کی تحقیقات کرنے والی قومی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) کی جانب سے اگر انہیں نوٹس روانہ کی جاتی ہے تو مستقبل کی کارروائی کے طور پر کیا، کیا جائے اس پر مشاورت کی ہے ۔ اس کیس میں ای ڈی عہدیداروں کی جانب سے چند لوگ کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے اور چند لوگو ں کو نوٹس بھی دی گئی ہے ۔ ٹی آر ایس کے چار ارکان اسمبلی کی خریدی کے معاملہ میں تلنگانہ حکومت خصوصی ٹیم ایس آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات میں شدت پیدا کردی ہے ۔ ایس آئی ٹی کی جانب سے قومی بی جے پی تنظیمی اُمور کے انچارج بی ایل سنتوش کے علاوہ دوسروں کو نوٹس جاری کی ہے ۔دوسری جانب دہلی شراب اسکام کیس میں ای ڈی کی جانب سے اپنی کارروائیوں میں تیزی پیدا کردی ہے ۔ کویتا کو کسی بھی وقت نوٹس دینے کی افواہیں گردش کررہی ہیں جس کی وجہ سے کویتا کے دورہ دہلی کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ دوسری جانب اس کیس میں ای ڈی کی تحویل میں رہنے والے اریند و فارما کمپنی کے ڈائرکٹر شرت چندرا ریڈی کی شریک جیف میٹ گو ایویشن لمٹیڈ کی سی ای او کنکا ٹریکاوال ریڈی اتوار کو ای ڈی آفس کا چکر کاٹ چکی ہیں مگر یہ اطلاع ملی ہیکہ اپنے شوہر سے ملاقات کرنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے وہ گئی تھی ۔ ن