ٹوئٹر کے سہارے گاندھی نے مرکزی حکومت پر اس کے فیصلوں کے حوالے سے تنقید کی جو وباء کو روکنے کے بجائے وائرس کو تیزی کے ساتھ پھیلنے میں مدد گار ثابت ہوئے ہیں۔
نئی دہلی۔کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کی ملک میں کویڈ کے حالت سے نمٹنے کی حکمت عملی پر شدید تنقید کی ہے۔
ہندی میں کئے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں گاندھی نے لکھا کہ”مرکزی حکومت کی کویڈ 19حکمت عملی پہلا مرحلہ تغلقی لاک ڈاؤن کا نفاذ‘ دوسرا مرحلہ گھنٹی بجانا‘ تیسرا مرحلہ بجھن کیرتن“
وبائی امراض سے نمٹنے میں حکومت پر راہول گاندھی شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ اس ہفتہ کے ابتداء میں مسٹر گاندھی نے حکومت کی جانب سے مغربی بنگال او رجاپان میں استعمال ہونے والے کویڈٹیکہ کے لئے فاسٹ ٹریک ایمرجنسی منظوری کے فیصلے پر حکومت کا مذاق اڑایاتھا۔
اس تبدیلی کے بعد مسٹر گاندھی جس نے حکومت پر سابق میں فاسٹ ٹریک مزید ٹیکوں کے لئے حکومت پر زوردیاتھا نے کہاکہ ”پہلے وہ آپ کو نظر انداز کرتے ہیں‘ پھر آ پ پر ہنستے ہیں‘ پھر آپ سے لڑتے ہیں‘ پھر آپ جیت جاتے ہیں“۔
ان کے اس مطالبے پر برسراقتدار بی جے پی کی جانب سے مسٹر گاندھی کو شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وزیر اعظم کے نام مکتوب لکھ کر گاندھی نے مرکز کے درآمد کے ذریعہ ٹیکہ اندازی کے غلط انداز میں نفاذ اور پھر ملک میں ”ٹیکہ کے قحط“ کی تشکیل پر بھی مرکز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
قبل ازیں کانگریس کی زیر قیادت ریاستوں میں ایک میٹنگ کے ذریعہ کانگریس چیف سونیا گاندھی نے ملک بھر میں مرکز کو بد انتظامی کا ذمہ دار ٹہرایا تھا۔
پچھلے 24گھنٹوں میں ملک کے اندر 217353نئے معاملات اور 1185لوگوں کی موت درج کی گئی ہے۔