کویڈ ٹیکہ چوارنے کے بعد‘ چور نے ’معافی“ کی درخواست کے ساتھ چائے کی دوکان پر چوری کاسامان چھوڑا

,

   

مذکورہ چور نے ٹیکہ چورانے پر شرمندگی کے اظہار پرمشتمل ایک نوٹ بھی چھوڑا۔ اس نے کہاکہ وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ کویڈ19کا ٹیکہ ہے۔
چندی گڑھ۔ چہارشنبہ کی رات کو ہریانہ کے ضلع جند کے ایک سرکاری اسپتال میں 1700سے زائد کویڈ19کے ٹیکوں کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کوکچھ گھنٹوں بعد نامعلوم چور نے ایک پیغام کے ساتھ واپس بھی کردیاجس میں لکھا تھا کہ اس کو معلوم نہیں تھا کہ یہ کرونا وائرس کی دوا ہے۔

کوویشلیڈ کی 1270خوارک جبکہ کوویکسین کے 440خوارک مذکورہ اسپتال سے چوری کرلی گئی تھی‘ جمعرات کے روز سیول لائنس پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راجندر سنگھ نے یہ بات کہی ہے۔

معاملے اس وقت سرخیوں میں آیا جب صبح صفائی کرنے والے شخص نے دیکھا کہ اسٹور اور فریزر اک قفل ٹوٹا ہوا ہے۔ سنگھ نے کہاکہ ”مذکورہ ملزم نے اسٹور میں رکھی دیگر داؤں‘ ٹیکوں اور نقدی وغیرہ کو ہاتھ نہیں لاگیاہے“۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ بعدازاں ایک شخص موٹر سیکل پر آیااور سیول لائن پولیس اسٹیشن کے باہر چائے کیددوکان پر یہ ٹیکوں کی تھیلی چھوڑ کر چلا گیا۔ اس نے لوگوں کو بتایاکہ پیکٹ میں پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کے لئے کھانا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ چور نے ٹیکہ چورانے پر شرمندگی کے اظہار پرمشتمل ایک نوٹ بھی چھوڑا۔

اس نے کہاکہ وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ کویڈ19کا ٹیکہ ہے۔سنگھ نے کہاکہ”یہ بھی ممکن ہے کہ وہ دوسری ٹیکہ یا دوا چورانے چاہتا تھا اور جب اس کو جانکاری ملی کہ چوائی جانے والی دوا وہ نہیں ہے تو اس نے واپس کردی ہوگی“۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ کے متعلق ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم کچھ اشارے ملے ہیں اور ہم بہت جلد ایک گرفتاری عمل میں لائیں گے“۔