کویڈ19پر پی ایم اور چیف منسٹران کی راشت نشریات پر کجریوال کی معافی

,

   

مرکزی حکومت کے ذرائع نے الزام لگایاہے کہ ان لائن میٹنگ کے دوران مذکورہ دہلی کے چیف منسٹر نے ایک کویڈ19سے نمٹنے کے مشوروں کے بجائے سیاسی بیانات دئے ہیں


نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو مشورہ دیا کہ جب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے کویڈ سے نمٹنے کے لئے ایک داخلی میٹنگ کی راست نشریات جمعہ کے روز وزیراعظم اور مختلف ریاستوں کے چیف منسٹران کے درمیان میں کی جاتی ہے تو انہیں حکومت کے پروٹوکال پر عمل کرنا چاہئے۔

بعدازاں مودی کے اظہار ناراضگی کے بعد کجریوال کی معافی بھی مانگ لی۔ مذکورہ وزیراعظم ان ریاستوں کے چیف منسٹران سے جمعہ کے روز ان لائن میٹنگ کررہے تھے جوکویڈ19سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔

اسی دوران مودی کو اس بات کی جانکاری ملی کہ یہ داخلی میٹنگ کی راست نشریات اروند کجریوال کے دفتر سے کی جارہی ہیں۔ مودی نے کجریوا ل کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ ”یہ حکومت کے پروٹوکال کے خلاف ہے کہ ریاست کے ایک وزیراعظم براہ راست رہتے ہوئے ایک ہاوز میٹنگ نشرکرتے ہیں۔

یہ مناسب نہیں ہے۔ ہمیں سرکاری پروٹوکال پر عمل کرنا چاہئے“۔کجریوال نے معذرت چاہتے ہوئے کہاکہ”اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں معافی چاہتاہوں۔ جمعہ کے دن اجلاس میں جو بھی ہدایتیں دی گئی ہیں ہم ان احکامات پر عمل کریں گے“۔

مرکزی حکومت کے ذرائع نے الزام لگایاہے کہ ان لائن میٹنگ کے دوران مذکورہ دہلی کے چیف منسٹر نے ایک کویڈ19سے نمٹنے کے مشوروں کے بجائے سیاسی بیانات دئے ہیں۔

ہندوستانی ریلویز کی جانب سے آکسیجن ایکسپریس ٹریٹوں کے ذریعہ مذکورہ ریاستوں کی مدد کی جارہی ہے مگر دہلی حکومت نے اس طرح کا کوئی مطالبہ نہیں کیاہے۔