نئی دہلی۔21 مئی ۔ (یو این آئی )کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے ، سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے چہارشنبہ کو کنڑ مصنفہ بانو مشتاق کے باوقار بین الاقوامی بکر انعام جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ مصنفہ نے ملک اور کنڑ زبان کا نام روشن کیا ہے ۔کھرگے نے کہاکہ ہندوستان کو بانو مشتاق پر بے حد فخر ہے جنہوں نے اپنے مختصر افسانے کے مجموعے ’ہارٹ لیمپ‘کیلئے باوقار بین الاقوامی بکر پرائز جیتنے والی پہلی کنڑ مصنفہ بن کر تاریخ رقم کی ہے ۔ یہ ایک قابل ذکر ادبی کارنامہ ہے جس نے کنڑ اور ہندوستان دونوں کو عالمی سطح پر اعزاز بخشا ہے ۔ ان کی خواتین کرداروں کی طاقت نہ صرف اپنی طرف متوجہ کرتی ہے ، بلکہ ان کی قابلیت بامعنی کام کیلئے چیلنجوں اور منحرف آواز سے نمٹنا۔مصنفہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کانگریس صدر نے کہاکہانہیں بہت بہت مبارک ہو، اور دعا ہے کہ ان کے طاقتور الفاظ ہمیں متاثر کرتے رہیں۔