کھرگے اورراہول کاعالمی یوم مزدور پر نیک خواہشات کا اظہار

   

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے عالمی یوم مزدور پر مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے مزدوری سے متعلق اصلاحات کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔کھرگے نے کہا کہآج کا دن میرے لیے ایک خاص دن ہے ۔ میں نے مزدوروں کے حقوق کی وکالت کرتے ہوئے اپنی زندگی کی شروعات کی تھی۔ مرکزی وزیر محنت کی حیثیت سے میں نے مزدوروں کی زندگیوں کو آسان اور خوشگوار بنانے کے لیے بہت کوششیں کیں۔ ملک کی بنیاد مضبوط کرنے میں مزدور انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہوئے طویل محنت اور جدوجہد کے ذریعہ قوم کی تعمیر میں اپنی اٹوٹ شراکت کو یقینی بناتے ہیں۔راہول گاندھی نے کہا کہعالمی یوم مزدور پر تمام مزدور بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ کانگریس کی مزدور نیائے کی گارنٹی ملک کے حقیقی معماروں کی بے بسی کے طوق کو توڑ دے گی اور ان کی محنت اور پسینے کے ساتھ انصاف کرے گی۔