گھریلو گیس کی قیمتیں بڑھاکر عوام کو لوٹا جارہا ہے: کھرگے

   

نئی دہلی، 7 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھانے پرحکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب رسوئی گیس کے بہانے عوام کو لوٹ رہی ہے اور 12 سال میں اس نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 530 روپے کا اضافہ کیا ہے ۔مسٹر کھڑگے نے اتوار کو سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ چار مہینوں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 89 روپے کا اضافہ کیا ہے ۔ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا کے بحران کے پیش نظر 41 ممالک سے ایندھن کے تنوع (فیول ڈائیورسٹی فیکیشن) کی بات کہی تھی، لیکن اس کے باوجود دیہی علاقوں میں آج بھی ایل پی جی کی قلت بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ 2025-26 میں اجولا یوجنا کے 5.56 کروڑ خاندانوں نے صرف ایک بار یا ایک بار بھی ریفل نہیں کرایا۔ ان میں سے 3.30 کروڑ خاندانوں نے تو ایک بھی سلنڈر ریفل نہیں لیا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ صورتحال حکومت کی پالیسیوں اور بڑھتی قیمتوں کا نتیجہ نہیں ہے ۔کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اور مسٹر مودی پہلے مہنگائی کے مسئلے پر یو پی اے حکومت کو گھیرتے تھے ، لیکن اب گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود بی جے پی کے لیڈر خاموش ہیں۔
نہوں نے سوال کیا کہ جو لیڈر پہلے مہنگائی کی مخالفت میں سلنڈر لے کر سڑکوں پر بیٹھتے تھے ، وہ اب احتجاج کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور رسوئی گیس کی اونچی قیمتوں کا سب سے زیادہ اثر غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں پر پڑ رہا ہے اور حکومت کو اس مسئلے پر جواب دینا چاہیے ۔

کھرگے کی ہاسپٹل پہنچ کر وزیرصحت عرفانانصاری کے اہل خانہ سے ملاقات

بھر فراموش نہیں کر سکیں گے ۔ڈاکٹر عرفان انصاری نے بتایا کہ ملکارجنکھرگے اپنے زیرِ علاج بیٹے کی عیادت کے لیے اسپتال آئے تھے ۔ اسی دوران انہوں نے ان کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے ایک فرد کا آپریشن جاری تھا، اسی دوران کانگریس پارٹی کے قومی صدر اور سب کے سرپرست ملیکارجن کھڑگے خود ان کے وارڈ میں تشریف لائے ۔ انہیں دیکھ کر وہ حیران رہ گئے کیونکہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ پارٹی کے قومی صدر ایک کارکن اور اس کے خاندان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ذاتی طور پر وقت نکالیں گے ۔
چھتیس گڑھ میں آج سے نئی سٹی بس سروس کا آغاز
رائے پور، 07 جون (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں شہری عوامی نقل و حمل کے نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 8 جون سے آٹھ نئی سٹی بسوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اس اقدام کو مسافروں کو آسان، سستی اور باقاعدہ سفری سہولت فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق نئی بس سروس ٹاٹی بندھ چوک سے شروع ہو کر ریلوے اسٹیشن اور پچپیڑی ناکہ سے گزرتے ہوئے بین ریاستی بس ٹرمنل (آئی ایس بی ٹی) تک چلائی جائے گی۔
اس سے روزانہ سفر کرنے والے ملازمت پیشہ افراد، طلبہ اور دیگر مسافروں کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے ۔

رانچی، 7 جون (یواین آئی) جھارکھنڈ کے وزیرِ صحت عرفان انصاری نے کہا کہ آج بنگلورو کے سکرا ورلڈ ہاسپیٹل میں ایک ایسا جذباتی لمحہ پیش آیا جسے وہ زندگی