نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت آج مرکزی کابینہ نے قومی کھیلوں کی پالیسی 2025 (این ایس پی) کی منظوری دے دی، جو ایک تاریخی اقدام ہے جس کا مقصد ملک کے کھیلوں کے منظرنامے کو نئی شکل دینا اور کھیلوں کے ذریعے شہریوں کو بااختیار بنانا ہے ۔نئی پالیسی موجودہ قومی کھیلوں کی پالیسی ، 2001 کی جگہ لے لیتی ہے اور ہندوستان کو کھیلوں کے عالمی پاور ہاؤس اور 2036 کے اولمپک کھیلوں سمیت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے مضبوط دعویدار کے طور پر قائم کرنے کیلئے ایک بصیرت انگیز اورحکمت عملی پر مبنی روڈ میپ پیش کرتی ہے ۔