کیا منوری فاروقی کامیڈیا چھوڑ دیں گے؟انسٹاگرام پر مزاحیہ پوسٹ سے قیاس آرائیاں۔

,

   

ایک ماہ سے زاد عرصہ تک جیل میں رہنے کے بعد اندور جیل سے باہر آنے کے کچھ دنوں بعد اسٹانڈ آپ کامیڈیان منور فاروقی نے منگل کی رات کو اپنا سوشیل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیاکہ وہ کامیڈی چھوڑ دیں گے۔

فاروقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ”منورفاروقی کامیڈی چھوڑ رہے ہیں‘ساتھ میں ذیلی عنوان لکھا ہے کہ ”ویڈیو کی ریلیز14فبروری کے روز‘۔

حالانکہ ہم نہیں جانتے کہ حقیقت میں وہ کامیڈی میں چھوڑ رہے ہیں‘مگر حقیقت تو یہ ہے کہ شہر میں اس نے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔

قبل ازیں منگل کے روز منور فارقی نے مسکراتی ہوئی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کا کیپشن لکھا کہ”میرے اندر کے اندھیروں کو کرنے دو شکایت‘ ہنسا کر لاکھوں چہروں کو روشن کیاہے میں نے“۔

اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت کا بھی انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

مذہبی جذبات کو مبینہ مجروح کرنے پر فارقی یکم جنوری سے اندور جیل میں تھے۔ پچھلے جمعہ کے روز سپریم کور ٹ نے انہیں ضمانت دی۔

اس کے علاوہ عدالت عظمی نے فاروقی کے خلاف پریاگ راج میں درج ایف ائی آر کی بنیاد پر ایک عدالت کی جانب سے جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ پر بھی روک لگادی تھی۔

تاہم چار لوگ ان کے ساتھ گرفتار کئے گئے تھے سعادت خان‘ ایڈوین انتھونی‘ پراکھار ویاس‘ اور نلین یادو جو اب بھی قید میں ہیں