کیا میں گیت ’ہرے کرشنا …‘ گا سکتی ہوں؟

   

Ferty9 Clinic

ہندوستان میں لنچنگ کے بڑھتے رجحان اور اس ضمن میں مودی حکومت کی مخالفت اور تائید کے پس منظر میں لجنڈ سنگر آشا بھوسلے نے طنزیہ ٹوئٹ کیا اور لکھا: ’’دم مارو دم… بولو صبح شام ہرے کرشنا ہرے رام… کیا میں یہ سدابہار گیت گاسکتی ہوں یا نہیں؟‘‘ چند روز قبل 49 سلیبرٹیز نے وزیراعظم مودی کو کھلے مکتوب میں ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنانے کی صلاح دی تھی اور یہ بھی کہا کہ جئے شری رام جنگی نعرہ بن چکا ہے۔ اس مکتوب کی مخالفت میں 62 سیلبرٹیز نے کہا کہ مخصوص موضوعات چن کر حکومت کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب آشا بھوسلے کے طنز نے قوم کے سامنے اچھا سوال رکھا ہے۔