کیدارناتھ میں شدید بھیڑ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں الرٹ

   

نئی دہلی:کیدارناتھ مندر میں عقیدت مندوں کے غیرمعمولی بھیڑ کے پیش نظر انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) نے اپنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے ۔آئی ٹی بی پی کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ ان کی فورس کیدارناتھ مندر اور کیدارناتھ وادی میں یاتریوں کے درشن اور نقل و حرکت کو کنٹرول کر رہی ہے ۔ ہر روز 20 ہزار سے زیادہ عقیدت مند مندر کے درشن کر رہے ہیں اور سونپریاگ، اکھیمٹھ اور کیدارناتھ جیسے مقامات پر آنے اور جانے والے یاتریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں ان مقامات پر مسافروں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو مندر کے دروازے کھلنے کے بعد صرف ایک ہفتے میں اب تک تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار عقیدت مندوں نے کیدارناتھ کی زیارت کی ہے ۔