کیرالا: آر ایس ایس رکن کے مکان سے بم سازی کا سامان اور تلواریں برآمد 

,

   

کنور: کیرالا کے کنور ضلع میں پولیس کو آر ایس ایس رکن کے مکان سے ۷؍ تلواریں ، ایک کلہاڑی اور ایک لوہے کی سلاخ کے علاوہ کثیر مقدار میں بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے ۔ پولیس نے اس کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس با تکا انکشاف اس وقت ہوا جب بم سازی کے دوران بم پھٹ پڑا ۔جس سے ایک آدمی شدید زخمی ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق کیرالہ کے کڈیانمال پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کے روز دوپہر کے وقت آر ایس ایس کارکن شیبو کا سات سالہ بیٹا گوکل اور اس کا دوست ۱۲؍ سالہ دونو ں گھر کے باہر کھیل رہے تھے ۔ اس دوران وہ گھر سے پرانے سامان کو باہر نکال پھینک رہے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے بم سازی کے سامان پر کھڑے ہوئے تھے اچانک بم پھٹ پڑا جس سے دونوں بچے بری طرح زخمی ہوگئے ۔

اس کی خبر جیسے ہی پولیس کو ہوئی پولیس شیبو کے گھر پہنچ گئی تلاشی شروع کردی ۔ اس دوران پولیس نے اس کے مکان سے سات تلواریں ، ایک کلہاڑی ، ایک لوہے کا سلاخ اس کے علاوہ کثیر مقدار میں بم سازی کا سامان دستیاب ہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ شیبو کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ پولیس دھماکہ خیز مادہ ایکٹ او ر اسلحہ ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔