تھروننتاپورم(کیرالا): کیرالا انجینئرنگ آرکیٹیکچر میڈیکل (کے ای اے ایم) کے امتحان کیلئے شرکت کرنے والے دو مختلف مراکز سے تعلق رکھنے والے دو طلبہ کوویڈ۔19 سے مثبت پائے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں کے ای اے ایم امتحانات 16 جولائی کو منعقد کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی وجین نے بتایا کہ انٹرنس امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورنٹائن یا ریڈ زونس سے آنے والے طلبہ کیلئے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔ امتحانی مراکز میں سماجی فاصلہ کویقینی بنایا گیا تھا۔“
کیرالا کے اس واقعہ سے اسکولس و کالج طلباء کے سرپرستوں میں بے چینی دوڑ گئی ہے۔ایسے حالات میں اگر حکومت اسکولس و تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت دیتی ہے تو بچے و نوجوان کے علاوہ اساتذہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ فی الحال ملک بھرمیں تعلیمی ادارے بند ہیں۔