کیرالا :ماں نے داعش میں شامل اپنے بچوں کی شناخت کی

,

   

تھرواننتاپورم 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا سے تعلق رکھنے والی دو خواتین نے این آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ ایک تصویر میں اپنے بچوں کی شناخت کی ہے۔ داعش میں شامل ہونے والے ان بچوں نے افغانستان میں حال ہی میں خودسپرد کردیا تھا۔ بندو سمپت نے اپنی دختر نمشا، اپنے داماد بکسن اور پوتری کی شناخت کی۔ این آئی اے نے انھیں یہ تصویر دکھائی تھی۔ بکسن کی ماں نے اپنے بیٹے کی شناخت کی اور اس کے ہاتھوں اور پیشانی سے اس کا پتہ چلایا۔