کیرالا میں خسر چیف منسٹر ۔ داماد رکن اسمبلی

   

تھرواننتاپورم ۔ کیرالا میںبالکل پہلی مرتبہ اب ایک خسر اور داماد رکن اسمبلی بنے ہیں ۔ یہ خسر کوئی اور نہیں بلکہ خود ریاست کے چیف منسٹر پی وجئین ہیں جبکہ ان کے داماد رکن اسمبلی بن گئے ہیں۔ کیرالا کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔ 77 سالہ خسر پی وجئین چیف منسٹر ہیں جبکہ ان کے داماد پی اے محمد ریاض ہیں جو ڈی وائی ایف آئی کے قومی صدر ہیں۔ ریاض ‘ وجئین کی دختر وینا کے شوہر ہیں جو بنگلورو میں آئی ٹی تاجر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ وجئین نے 50 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے اسمبلی انتخاب دھرمادم حلقہ سے جیتا ہے جبکہ ریاض نے بیپور حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ حالانکہ ریاستی اسمبلی میں مختلف قائدین کی دختران منتخب ہوتی رہی ہیں لیکن کسی داماد کے منتخب ہونے کا یہ پہلا موقع ہے ۔