کیرالا میں کورونا مریضوں کی اسکریننگ کیلئے ترنگا وہیکل

   

٭٭ کیرالا کے ضلع پٹھانا میٹھا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی ریاپڈ اسکریننگ کیلئے ایک وہیکل کا استعمال کیا جارہا ہے جس کو ’’ترنگا‘‘ (ٹوٹل انڈیا ریمورٹ انالیسیس نائروگیا ابھیان ) کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ وہیکل مختلف عصری آلات سے لیس ہے جن میں انفراریڈ تھرمو میٹر بھی شامل ہے جس کے ذریعہ کورونا مریضوں کی تھرمل اسکریننگ کی جاتی ہے ۔ وہیکل میں دو رخی مائیکرو فون سسٹم اور موبائیل کیمرہ بھی موجود ہے ۔ اس کے ذریعہ کنٹینمنٹ زونس میں اسکریننگ کی جارہی ہے ۔