ترواننت پورم: کیرالہ اریگیشن انفراسٹر کچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے زیراہتمام یہاں ایک اسٹارٹ اپ جلد ہی ملک میں پہلی بار ماحول دوست کمپوسٹ ایبل نامیاتی پانی کی بوتلوں کی تیاری شروع کرے گا۔نیا پروڈکٹ پلاسٹک کی بوتلوں کی جگہ لے گا اور اسے ‘ہلی ایکوا’ برانڈ نام سے فروخت کیا جائے گا۔ وزیرآبی وسائل روشی آگسٹین کی جانب سے گرین بائیو پروڈکٹس کے تیار کردہ پروٹوٹائپ میں گہری دلچسپی ظاہر کرنے کے بعد یہ ٹرینڈ سیٹنگ پروجیکٹ عمل میں آیا۔وزیراعلی وجین جنوری کے وسط میں اس پروڈکٹ کو لانچ کریں گے ۔