تھریسور : کیرالا کلا منڈلم کا قیام 1930 میں عمل میں آیا تھا اور اس وقت سے لے کر کچھ روز پہلے تک وہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو ویج غذا (سبزی ترکاری پر مشتمل) ہی سربراہ کی جاتی رہی ہے۔ کلا منڈلم کے عہدیداروں کے مطابق طلبہ کے اصرار پر نان ویج غذا کی سربراہی پہلی بار عمل میں آئی۔ کلا منڈلم ایک اقامتی ادارہ ہے اور یہاں کتھاکلی، موہنیاتم، تھلل، کوٹیاٹم (مرد و خواتین) پنچاوادیم، کرناٹک موسیقی اور مرد نگم وغیرہ سکھایا جاتا ہے۔ 10 جولائی کو پہلی بار طلبہ کو سبزی ترکاری کے بجائے چکن بریانی سربراہ کی گئی۔ اس سلسلہ میں میس کمیٹی کا ایک اجلاس 20 جولائی کومنعقد شدنی ہے جہاں دیگر نان ویج ڈیشسس کی سربراہی کے بارے میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔