کیرلا :سی اے اے کے خلاف مظاہرے، 100 افراد گرفتار

   

ترواننت پورم، 17 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کیرلا میں منگل کے روز شہریت ترمیم ایکٹ (سی اے اے ) کے سلسلے میں ہوئے مظاہروں کے دوران تشدد کے معاملے میں اب تک 100 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ریاست میں سی اے اے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، ویلفئر پارٹی، کیرلا مسلم یوتھ فیڈریشن، بہوجن سماج پارٹی، ایس جی او اور سالیڈیٹری آرگنائزشن نے مشترکہ طور پر مظاہرے کا انعقاد کیا ہے ۔ اس دوران مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور اور کئی مقامات پر سڑکیں جام کردیں، جس کے سبب ٹریفک میں رخنہ پڑا۔ سی اے اے کے خلاف ہورہے مظاہروں کے سبب پوری ریاست میں ٹرین خدمات تاخیر سے چل رہی ہیں اور پرائیویٹ گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہیں۔اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی کچھ بسیں چلائی جا رہی ہیں لیکن کئی مقامات پر سی اے اے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے سبب بس خدمات معطل ہیں۔