کیف : یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رات کو روسی ڈرون حملہ کو ناکام بنا دیا گیا۔ اس حوالے سے یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعہ ڈرون حملہ کو ناکام بنایا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ کیف پر روسی فوج کی جانب سے رواں ماہ یہ 11واں فضائی حملہ تھا۔ رپورٹس کے مطابق ڈرون حملہ ناکام بنانے کے دوران گرنے والے ملبے سے کچھ عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
روس کو نیچا دکھانیکی کوشش کرنے والے ممالک کے لیڈر احمق : پوٹن
ماسکو: روسی صدر پوٹن نے کہا ہیکہ روس کو نیچا دکھانیکی کوشش کرنے والے ممالک کے لیڈر احمق ہیں۔ کاؤنسل آن انٹرنیشنل ریلیشنز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوٹن نے کہا کہ روس کو درجنوں چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنیکی سازش کرنے والے روسی وسائل پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔ پوٹن نیکہا ہیکہ ان ممالک کیلیڈر احمق ہیں کیونکہ کسی بھی دباؤ کے ذریعہ روس کو نیچا نہیں دکھایا جاسکتا۔