کیمسٹری میں امریکی اور فرانسیسی خواتین کو نوبل انعام

,

   

اسٹاکہوم: فرانس کی سائنسداں امیونلے چرپنٹر اور امریکی سائنسداں جنیفر اے جوڈونا کو کیمسٹری میں نوبل انعام کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ جینیٹک امراض کا ایک دن علاج کو یقینی بنانے کے وعدہ کے ساتھ ان دونوں خواتین نے جنین پر ریسرچ کیا تھا۔ رائل سوئیڈش اکیڈیمی آف سائنسیس کی جانب سے اسٹاکہوم میں آج اس نام کا اعلان کیا گیا۔ سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے اس سال کیمسٹری کا نوبل انعام دو خواتین سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ فرانس کی ایمانویل شارپونٹیے اور امریکہ کی جینیفر ڈاؤنا کو یہ انعام ان کی جینوم پر تحقیق کے سلسلے میں دیا گیا۔اپنے ردعمل میں فرانس کی ایمانویل شارپونٹیے نے کہا کہ یہ فیصلہ خواتین کو سائنس کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس میں لوگوں کی دلچسپی عمومی طور پر کم ہو رہی ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے خواتین کو اعتماد ملے گا کہ وہ بھی سائنسی تحقیق میں خود کو منوا سکتی ہیں۔پیر کے دن نوبل کمیٹی نے فزیالوجی اور میڈیسن میں امریکی سائنسدانوں کو ایوارڈ دیئے تھے۔