کینیا میں اپوزیشن کے مہنگائی مخالف احتجاج کے بعد ہنگامے

   

نیروبی :کینیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب پیدا ہونے والے بحران اور پچھلے سال کے متنازع انتخابات کے حوالے سے حکومت مخالف تازہ مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد کے بعد پولیس نے حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے ۔ڈان میں شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی نیروبی کے اہم تجارتی علاقے میں صدر ولیم روٹو کے دفتر کے قریب اپوزیشن لیڈر رائلا اوڈنگا کے ایزیمیو لا اموجا کے اتحادی ارکان پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے ۔کینیا کے وزیر داخلہ کیتھور کنڈیکی نے کہا کہ دارالحکومت اور مغربی کینیا میں ‘سیاسی مظاہرین کا روپ دھارنے والے مجرموں کے گروہ’ نے تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ املاک نذر آتش کیں جبکہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں لہٰذا انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔