نیروبی : مغربی کینیا میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔ حکام نے حادثہ کو حالیہ برسوں میں ملک میں ہونے والے مہلک ترین ٹریفک حادثات میں سے ایک قرار دیا، امدادی کارکنوں نے جائے وقوع سے ملبہ ہٹادیا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام کو ایک شپنگ کنٹینر لے جانے والا ایک ٹرک کنٹرول سے باہر ہو کر مصروف شاہراہ پر کئی دوسری گاڑیوں اور لوگوں کے ہجوم پر پلٹ گیا۔ یہ حادثہ کیریچو کاؤنٹی میں پیش آیا جس کے گورنر ایرک مٹائی نے تازہ ترین ہلاکتوں کی تعداد 52 بتائی اور کہا کہ ان میں 31 مرد، 18 خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ کپچومبا مرکومین نے لونڈیانی جنکشن پر جائے حادثہ کے دورے کے دوران واقعہ لو خوفناک اور دردناک قرار دیا، انہوں نے کہا کہ نئے حفاظتی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔