کینیامیں خوفناک ٹریفک حادثہ، 48 افراد ہلاک

   

نیروبی: عالمی میڈیا کے مطابق کینیا کے علاقے لونڈیانی Londiani میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 48 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتار ٹریلرکے کئی گاڑیوں کیساتھ ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام کے وقت یہ حادثہ ہوا، اس حادثے میں کئی موٹرسائیکلیں اور راہگیر بھی زد میں آئے جن کو موت نے اپنی آغوش میں لے لیا۔پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا ہے، کینیا ریڈ کراس کے مطابق حادثے میں 6 گاڑیاں کوآگ لگی اور تمام کی تمام گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تباہ شدہ بسوں اور ٹرکوں کے ساتھ ساتھ کاروں اور موٹر سائیکلوں کے ملبے کو بھی دکھایا گیا۔اس حادثہ کے بعد ٹریفک متاثر رہی ۔