اوٹاوا : کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں بائیک ریلی میں ہجوم مشتعل ہوگیا،جس کے بعد مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق اوٹاوا میں بائیک سواروں، پیدل چلنے والوں اور کاروں کے مارچ میں کینیڈا کے جھنڈے لہرائے گئے۔ اس دوران چند افراد کے اکسانے پر ہجوم مشتعل ہوگیا اور انہوں نے توڑ پھوڑ مچادی۔ اس دوران پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ یاد رہے کہ 3ماہ قبل کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کااحتجاج شروع ہوا تھا،جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔