کینیڈا سے سکھ عقیدتمندوں کی کرتارپورآمد

   

Ferty9 Clinic

نارووال۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا سے سکھ عقیدمندوں کی ایک بس سکھ فرقے کے پہلے گروبابا گرونانک دیو کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں حصہ لینے کیلئے پاکستان آ رہی ہے ۔ ایک سکھ کنبے نے اس خصوصی بس کا انتظام کیا ہے تاکہ عقیدت مند سکھ فرقے کے بانی گرونانک دیو کی سالگرہ کی تقریبات میں حصہ لینے پہنچ سکیں ۔ سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ یہ بس پیرس پہنچ چکی ہے ۔ ویڈیو میں بس میں باورچی خانہ، کھانے کی میز، بیت الخلاء اور سونے کی سہولیات دکھائی گئیں ہیں ۔ ڈان نیوز کے مطابق بس کے سامنے لکھا ہے ’’کرتارپور کی یاترا‘‘۔ بس میں کینیڈا سے ہندوستان کے سلطان پور لودھی ہوتے ہوئے کرتارپور پہنچنے کا نقشہ ہے ۔