کینیڈا میں ہندوستانی طالب علم کاقتل

   

نئی دہلی/ٹورنٹو۔ کناڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ جمعرات کی شام قریب پانچ بجے کا ہے ۔مقتول کی شناخت کارتک واسودیو (21)کے طورپر ہوئی ہے ۔وہ ایک ریستراں میں کام کے دوران جب باہرآیا،تب گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے شیربورن ٹی ٹی سی میٹرو اسٹیشن کے باہر اسے گولی مارکر قتل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ گولی لگنے کے بعد زخمی کارتک کو اسپتال لے جایا گیا،جہاں اس کی موت ہوگئی۔پولیس ٹیم اس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کارتک کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور اس کے کنبے کے تئیں گہری تعزیت کا اظہا رکیا ہے ۔ ٹورنٹو میں ہندوستان کے قونصل خانے نے ٹویٹ کیا،’’کل ٹورنٹو میں ایک شوٹنگ کے واقعہ میں ہندوستانی طالب علم کارتک واسودیو کابدقسمتی سے قتل ہونے سے ہم سکتے میں ہیں ۔ہم سوگوار لواحقین کے رابطے میں ہیں اور لاش کو جلد ہی واپس لانے کے لئے ہر ممکن مدد مہیا کریں گے ۔ پولیس نے بتایا کہ کارتک کناڈا میں مینجمنٹ کی پڑھائی کررہا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کا قتل لوٹ مار کی کوشش سے کیا گیاہے ۔ کارتک کے والد جتیش واسودیو نے کہا،‘‘ٹورنٹو میں کارتک کو تین سال سخت محنت کے بعد سینیکا کالج میں داخلے کے لئے منظوری ملی تھی ،جہاں وہ عالمی تجارتی نظام کی پڑھائی کرنا چاہتا تھا۔داخلہ مل جانے پر وہ بہت خوش تھا اور پورا کنبہ پرجوش تھا۔