کینیڈا میں ہندوستانی کمپنی انفوسس کیخلاف حکومتی کارروائی

   

اوٹاوہ: کینیڈا کی ٹروڈو حکومت نے ہندوستانی آئی ٹی کمپنی انفوسس کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ کینیڈا نے ایمپلائی ہیلتھ ٹیکس کی کم ادائیگی کی وجہ سے یہ کارروائی کی ہے۔ کمپنی پر 2020 کیلئے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 9 مئی کو کمپنی کو کینیڈا کی وزارت خارجہ سے جرمانے کے حوالے سے آرڈر موصول ہوا۔انفو سس نے اسٹاک ایکسچینج کی معلومات میں کہا کہ 31 دسمبر 2020 کو ختم سال کے دوران ملازمین کے ہیلتھ ٹیکس کی مبینہ مختصر ادائیگی کیلئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کمپنی پر 1,34,822.38 کینیڈین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔