کینیڈا کے نئے وزیرِ اعظم مارک کانی بھی ٹرمپ کی طرح سیاست کا تجربہ نہیں رکھتے

   

ٹورنٹو : کینیڈا کی حکمران لبرل پارٹی نے واضح اکثریت کے ساتھ ملک کے اگلے وزیرِ اعظم کے لیے سابق بینکار مار ک کارنی کا انتخاب کرلیا ہے۔ نو سال سے زائد عرصے تک ملک کے وزیرِ اعظم رہنے والے جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد لبرل پارٹی نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے نئے لیڈر کا انتخاب کرنا تھا۔ اس انتخاب کے لیے لبرل پارٹی کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ارکان نے ووٹ دیے۔ اتوار کو سامنے آنے والے نتائج کے مطابق کارنی 86 فی صد پارٹی ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو بھی سیاست کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔