کینیڈا کے ہائی کمشنر کی صدر بی جے پی نبین سے ملاقات

   

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کرسٹوفر کوٹر نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نبین سے یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران مسٹر نبین نے انہیں بی جے پی کے تنظیمی ڈھانچے ، زمینی سطح پر اس کی موجودگی اور ملک بھر میں لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطہ بنائے رکھنے میں کارکنوں، مورچوں اور شعبوں کے کردار کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس دوران مسٹر نبین نے مسٹر کوٹر کو 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک منعقد کیے جا رہے ‘سیوا سنکلپ ابھیان’ کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مرکز عوام کی خدمت، عوام کی شرکت، ‘ وکست بھارت 2047’، ڈیجیٹل نظام اور انتودیہ پر ہے ۔بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ ریلیز میں بتایا گیا کہ میٹنگ میں ہندوستان-کینیڈا تعلقات میں بڑھتے ہوئے مثبت رجحان پر بھی بات چیت ہوئی۔