کینیڈا:کارحادثے میں 5ہندوستانی طلبا ہلاک

   

ٹورنٹو : کینیڈا کے ٹورنٹو میں ایک کار حادثے میں پانچ ہندوستانی طلباء کی موت ہو گئی۔ کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پیر کو حادثے کی تصدیق کی۔ہندوستانی ہائی کمشنر نے ٹویٹ کیا‘‘ہفتے کے روز ٹورنٹو کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں پانچ ہندوستانی طالب علم ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت۔ یہاں ہندوستانی ٹیم ان کی مدد کے لیے متاثرہ خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہے ۔حادثے میں ہلاک ہونے والے طلباء کی شناخت ہرپریت سنگھ (24)، جسپندر سنگھ (21)، کرن پال سنگھ (22)، موہت چوہان (23) اور پون کمار (23) کے طور پر ہوئی ہے ۔ یہ پانچوں مونٹریال اور گریٹر ٹورینٹ میں تعلیم حاصل کررہے تھے ۔حادثہ ہفتہ کو بیلویل شہر کو ٹورنٹو سے ملانے والی ہائی وے 401 پر پیش آیا، جس میں ایک ٹریکٹر ٹرالر اور مسافر وین میں تصادم ہوا۔